ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بے روزگار نوجوان مودی کی سالگرہ پر ’یوم جملہ‘ منائیں گے،بینک کے ملازمین بھی احتجاج میں شریک ہوں گے

بے روزگار نوجوان مودی کی سالگرہ پر ’یوم جملہ‘ منائیں گے،بینک کے ملازمین بھی احتجاج میں شریک ہوں گے

Sun, 05 Sep 2021 00:23:01    S.O. News Service

نئی دہلی،5؍ستمبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) ملک میں بے روزگاری کو مسئلہ بنانے میں اہم کردار ادا کرنے والے یوتھ لیڈر انوپم نے 17 ستمبر کو وزیر اعظم مودی کی سالگرہ کے موقع پر بڑا اعلان کیا ہے۔ ہلا بول کے بانی اور قومی صدر انوپم نے کہاہے کہ وزیر اعظم مودی کی سالگرہ جملہ اور بے روزگاری کے لیے وقف ہو گی۔

واضح رہے کہ پچھلے سال بھی انوپم کی اپیل پر 17 ستمبر کو یوم جملہ اور بے روزگاری کا دن منایا گیاتھاجس پر بہت زیادہ بحث بھی ہوئی تھی۔ ’یوواہلا بول‘ کے قومی ترجمان رشاب رنجن نے کہاہے کہ بے روزگار نوجوان اس اپیل کے لیے پرجوش ہیں اور گزشتہ سال کی طرح اس بار بھی 17 ستمبر کو یادگار بنانے کا جذبہ ہے۔

ہماری کوشش ہے کہ وزیر اعظم ، حکومت سے لے کر سیاسی جماعتوں اور میڈیا تک کی توجہ بے روزگاری کے سنگین مسئلے کی طرف لائی جائے۔ قابل ذکر ہے کہ یووا ہلا بول نے کمائی میڈیسن کے نعرے پر ملک بھر میں ایک مہم شروع کی ہے۔

تحریک کے ورکنگ صدر گووند مشرا نے کہا ہے کہ ہلا بول کی کوشش یہ ہے کہ سیاسی جماعتیں بھی انتخابات کے دوران ان مسائل پر سوالات کے جوابات دیں اور بات چیت کریں ، نہ کہ ذات پات مذہب کے مسائل پر جو سماج کو تقسیم کرتے ہیں۔ اس کے تحت آنے والے وقت میں اترپردیش انتخابات کے لیے نوجوانوں کی مہم کی تیاری جاری ہے۔

جنرل سکریٹری پرشانت کمال نے کہاہے کہ طلبہ نوجوان تنظیم کی ہیلپ لائن سے مسلسل رابطہ کرکے اپنی اذیت اوردردبانٹ رہے ہیں۔ سرکاری بھرتیوں کی کئی اقسام ہیں جن میں یا تو اشتہار نہیں آتا، یاامتحان نہیں لیا جاتا ، یا دھاندلی ہوتی ہے ،یانتیجہ سامنے نہیں آتاہے یاتقرری وقت پرنہیں ہوتی ہے۔

لیکن افسوس کا مقام ہے کہ حکومت ان عمل کو بہتر بنانے میں سنجیدہ نہیں ہے۔ اس کے برعکس روزگار کے مواقع کو کم کرنے کی مسلسل کوششیں ہو رہی ہیں۔


Share: